تازہ ترینخبریںپاکستان

کمر توڑ مہنگائی اور کانگو وائرس کے خوف سے وانا مویشی منڈی کی رونقیں ماند

وانا (خصوصی رپورٹ آدم خان وزیر سے) جنوبی وزیرستان وانا مال مویشی منڈی میں موجود سید اللہ خان وزیر نے کہا کہ اس سال قربانی کے جانوروں کی قیمتیں پچھلے سال سے کافی بڑھ گئے ہیں جو ہر کسی کے بس میں نہیں۔

عیدالاضحی قریب آتے ہی قربانی کے جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

جبکہ دوسری طرف کمرتوڑ مہنگائی نے عام عوام کو بے بس کردیا ہے اس لئے مال مویشی منڈی وانا میں گزشتہ سال کیطرح عوام کی رش دیکھنے کو نظر نہیں آرہی۔

انہوں نے کہا کہ جانوروں میں لمپی سکین بیماری اور کانگو وائرس پھیلنے کے باعث لوگ خوف زدہ ہوکر عید کی قربانی کےلئے جانور لینے سے کتراتے ہیں۔

اس کے علاوہ علاقہ مکین لمپی سکین اور کانگو وائرس خوف کے مارے مال مویشی منڈی نہیں آتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button