تازہ ترینخبریںکاروبار

ایرانی تیل کی آمدنی میں 3 گنا اضافہ ہوکر 25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی: اوپیک

ارنا رپورٹ کے مطابق، خام تیل برامد کرنے والے ممالک کی تنظیم نے اپنی سالانہ رپورٹ میں 2021 کے دوران اس تنظیم کی تیل کی فروخت سے 560 ارب ڈالر کی آمدنی کے حصول کی اطلاع دی جس میں 2020 کے مقابلے میں 77 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اسی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران، او پی ای سی کے 13 اراکین کی تیل کی برآمدات کی آمدنی 317 ارب ڈالر رہی ہے۔

نیز اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے اسی عرصے کے دوران، تیل کی برآمدات سے 25 ارب 313 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کی ہے جس میں 2020 کے مقابلے میں 3 گنا اضافہ ہوگیا ہے۔

ایران نے 2020 کے دوران تیل کی برآمدات سے 7 ارب 914 ملین ڈالر حاصل کی تھی۔

اوپیک تنظیم نے 2017 سے 2019 تک ایرانی تیل کی برآمدات کی آمدنی کا بالترتیب 728/52 ارب ڈالر، 519۔60 ارب ڈالر اور 402/19 ارب ڈالر تخمینہ لگایا ہے۔

واضح رہے کہ 2021 میں اوپیک کے دیگر ممبران کی تیل کی آمدنی کی شرح درج ذیل ہیں:

الجزائر 316/23 ارب ڈالر، انگولا 44۔28 ارب ڈالر، کانگو 758/5 ارب ڈالر، استوائی گنی 366/2 ارب ڈالر، گیبون 641/4 ارب ڈالر، عراق 788/79 ارب ڈالر، کویت 545/56 ارب ڈالر، لیبیا 485/27 ارب ڈالر، نائجیریا 378/41 ارب ڈالر، سعودی عرب 866/202 ارب ڈالر، متحدہ عرب امارات 595/54 ارب ڈالراور وینزویلا 816۔8 ارب ڈالر۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button