تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

خصوصی بچی کے ساتھ دیگر بچوں کا دل کو چھو لینے والا رویہ

اللّٰہ تعالیٰ نے ہر انسان کو ایک جیسا نہیں بنایا، گو کہ جسمانی ساخت کے اعتبار سے ہم سب ایک جیسے ہیں لیکن بعض ایسے بھی ہیں جو جسمانی طور پر معذور ہیں۔

ہمارے سماج میں ایسے افراد کو بوجھ سمجھا جاتا ہے کیونکہ حکومت کی طرف سے ان کی آمد و رفت، چلنے پھرنے، اٹھنے بیٹھنے، تعلیم اور ملازمت کی فراہمی کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جاتے۔

گزشتہ روز ٹوئٹر پر ایک صارف نے ویڈیو شیئر کی جس میں کم عمر طالبات کھیل کے میدان میں کھیل رہی ہیں۔

ایسے میں ایک طالبہ آتی ہے جس کی ایک ٹانگ مصنوعی ہے، جسے دیکھ کر باقی تمام بچیاں اس کو گلے لگاتی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مصنوعی ٹانگ والی بچی بھاگ دوڑ کر رہی ہے اور سب طلبہ اس کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button