تازہ ترینخبریںکاروبار

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا

یکم جولائی سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپیہ 66 پیسے اضافہ کردیا گیا، ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 19 روپے 62 پیسے مہنگا ہوگیا، اوگرا نے قیمتیں بڑھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 220 روپے 42 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2600 روپے 97 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

جون میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2581 روپے 35 پیسے کا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button