Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینجرم کہانیخبریں

لڈو میں بوتل پلانے کی شرط ہارنے پر قتل، مجرم کو عمر قید کی سزا

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم میں لڈو کھیلتے ہوئے تلخ کلامی کے بعد ایک شخص کو قتل کرنے والے مجرم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
پنجاب پولیس کی جانب سے جمعرات کو دی گئی معلومات کے مطابق’قتل میں ملوث مجرم حسنین جاوید عرف مٹھو کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم نے عمر قید کی سزا سنائی۔
پولیس کے مطابق ’مجرم حسنین کی گزشتہ برس لڈو کھیلتے ہوئے صادق حسین کے ساتھ لڑائی ہوئی جس کے دوران حسنین نے صادق علی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔
جہلم کے مقامی میڈیا نے ستمبر 2021 کو رپورٹ کیا تھا کہ یہ واقعہ کیانی سٹریٹ دینہ میں پیش آیا جہاں حسنین عرف مٹھو اور صادق علی نے لڈو گیم کھیلتے ہوئے شرط لگائی کہ ہارنے والا پیپسی کی بوتل پلائے گا۔
جب حسنین ہار گیا تو صادق علی نے اس سے بوتل پلانے کا مطالبہ کیا جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی، اور پھر حسنین نے صادق علی پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقعے پر ہی ہلاک ہو گیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Click to listen highlighted text!