تازہ ترینخبریںپاکستان

اسمبلی ہے یا پولیس اسٹیشن، پی ٹی آئی رہنما نے سوالات اٹھا دیئے

 پنجاب اسمبلی میں پولیس کی غیر معمولی نقل وحرکت پر پی ٹی آئی نے تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج پھر ایوان میں سولہ اپریل کی تاریخ دہرائی جارہی ہے، اجلاس سے قبل اسمبلی میں گیارہ سو سے زائد پولیس اہلکاروں کو داخل کردیا گیا ہے جبکہ ساڑھے تین سو سے زائد پولیس اہلکار سادہ لباس میں موجود ہیں۔

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ پولیس سادہ لباس میں اسمبلی کے اندر نہیں آسکتی ان پولیس والوں نے اسمبلی میں کوئی کام دکھایا تو کون ذمے دار ہوگا ؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button