آزادی فلسطین جنگتازہ ترینحالات حاضرہخبریں

اسرائیل فورسز کی بربریت، شیرخوار بچوں کو گاڑی میں بلکتا چھوڑ کروالدین کو گرفتارکرلیا

 نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت آئے روز بدترین مثال قائم کررہی ہے، ایسا ہی ایک اور انسان دشمنی کا بدترین مظاہرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، جس پر شدید ردعمل آرہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس فورس گذشتہ شب دو شیر خوار بچوں کو گاڑی میں بند کرکے ان کے والدین گرفتار کرکے لے گئی۔

قابض فورسز نے گذشتہ رات نوجوان انس عفانہ اور اس کی اہلیہ کو مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں واقع قصبے صورباھر سے اس وقت حراست میں لیا جب وہ اپنی گاڑی میں کہیں جا رہے تھے۔

صہیونی فورسز کا دعویٰ تھا کہ عفانہ کے پاس شہر میں داخلے کا اجازت نامہ موجود نہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق سارے معاملے کا درد ناک منظر یہ تھا کہ قابض فورسز نے دونوں شیر خوار بچوں کو تنہا گاڑی میں بند کیا، ماں باپ کی گرفتاری پر بچے گاڑی میں بلکتے رہ گئے۔

اسرائیلی بربریت دیکھ کر فلسطینی نوجوانوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی اور قابض فورسز کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس پر انہوں نے نوجوان اور اس کی بیوی کو رہا کردیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button