تازہ ترینخبریںکاروبار

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی شکل میں ڈاکا شرمناک ہے

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی شکل میں ڈاکا شرمناک ہے۔

وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود پی ٹی آئی دور میں تیل موجودہ قیمت سے 98 روپے سستا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود عوام کو مہنگائی سے بچایا۔

قبل ازیں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا تھا کہ ہر ماہ پیٹرولیم لیوی بڑھائیں گے، ہماری حکومت نے آئی ایم ایف سے وہی معاہدہ بحال کیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے معاہدے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر 30 روپے لیوی عائد ہونا تھی، پی ٹی آئی معاہدے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں7 فیصد کی شرح سے جی ایس ٹی عائد ہونا تھا۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 14روپے 85 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 248 روپے 74 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button