انتخاباتتازہ ترینخبریں

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلیے الیکشن شیڈول جاری

لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد وزارت اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے الیکشن کا شیڈول اور ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق شیڈول جاری کیا، اجلاس کل یکم جولائی شام 4 بجے شروع ہوگا جس میں وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا ۔

انتخاب کے لیے ضابطہ اخلاق جاری بھی کیا گیا ہے جس کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اسٹاف اور ارکان کے مہمانوں پر پابندی ہوگی، پنجاب اسمبلی کی گیلریز میں کوئی مہمان نہیں آ سکے گا۔

خیال رہے کہ عدالت نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے 25 منحرف ارکان کے ووٹ نکال کر دوبارہ گنتی کرانے کا حکم دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ گورنر پنجاب یکم جولائی کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کریں، اجلاس میں وزارت اعلیٰ کے لیے دوبارہ ووٹنگ کرائی جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button