تازہ ترینخبریںدنیا

فلسطینیوں کا انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کو 100 میٹر طویل خط

فلسطینیوں نے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کو 100 میٹر طویل ایک خط بھیجا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کے فلسطینیوں نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے کیے جانے والے مظالم کی جانب توجہ مبذول کرانے کے لیے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کو 100 میٹر طویل ایک خط بھیجا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، فلسطینیوں نے یہ خط خاص طور پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر کیے جانے والے تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف توجہ دلانے کے لیے لکھا ہے۔

اس طویل خط میں فلسطینیوں نے ریڈ کراس کو اسرائیل کی جانب سے قیدیوں پر تشدد کے علاوہ خواتین، بچوں اور بیمار افراد کی حراست، اور غیر منصفانہ مقدمات میں انصاف کے غلط استعمال جیسی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ہے۔

فلسطینی قیدیوں کی ایسوسی ایشن کے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس وقت 4,700 فلسطینی اسرائیل کے زیر کنٹرول 23 جیلوں اور حراستی مراکز میں قید ہیں، جن میں 32 خواتین، 160 بچے اور 640 منتظمین شامل ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button