تازہ ترینخبریںسپیشل رپورٹ

ایک جیسی ’بو‘ والے انسان آپس میں گہرے دوست ہوتے ہیں، تحقیق

انسانوں کے بہتر آپسی تعلقات قائم ہونے میں انسانی بو کا اہم کردار ہوتا ہے۔  ایک نئی تحقیق کے مطابق مختلف مزاج کے افراد بھی آپس میں بہترین دوست ہوسکتے ہیں اگر ان کی بو ایک جیسی ہو۔ 

تحقیق کے مطابق ایک جیسی بو کے حامل افراد جلد دوستی کرلیتے ہیں۔ یہ دوستی اتنی ہی گہری اور پکی ہوسکتی ہے جتنی ان کی بو آپس میں ملتی جلتی ہو۔

اسرائیلی تحقیقی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ صرف کتے ہی نہیں بلکہ انسان بھی بو سے متاثر ہوتے ہیں۔

جس طرح کسی شخص سے تعلقات قائم کرتے وقت ہم دیگر باتوں کا خیال رکھتے ہیں جیسے جنس، عادات، پسند اور ناپسند وغیرہ بالکل اسی طرح انسان ایک دوسرے کے مزاج کا تعین کرنے کے لیے ایک دوسرے کو سونگھ سکتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ انسان دوست بناتے وقت ایک دوسرے کو سونگھنے کا عمل لاشعوری طور پر کرتے ہیں۔

یہ ہی وجہ ہے کہ ہم کبھی کسی سے بہت جلد متاثر ہوکر ان سے دوستی کرلیتے ہیںجبکہ بعض افراد کو اس کے برعکس بالکل پسند نہیں کرتے اور ان سے کسی بھی قسم کے تعلقات قائم کرنے میں بھی دشواری کا سامنا رہتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button