تازہ ترینجرم کہانیخبریںخواتین

دعا زہرا کے گھر چھوڑتے وقت عمر کیا تھی؟ مزید تحقیقات کا حکم

عدالت نے دعا زہرا کیس کی مزید تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا دعا کے گھر چھوڑتے وقت عمر کیا تھی؟ اپنی مرضی سے گھر چھوڑنے کے لئے مناسب عمر ہونا ضروری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں دعا زہرا مبینہ اغوا کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نےسی کلاس چالان پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ، پولیس نے سی کلاس چالان کے ساتھ گواہوں، ظہیر ،دعا کا بیان پیش کیا۔

مدعی کے وکیل کے مطابق پولیس چالان عمر کے تعین کے رپورٹ پر مبنی ہے ، فیصلے میں کہا ہے کہ مدعی نے دعا کے عمر کے تعین کی میڈیکل رپورٹ کیخلاف سیکریٹری صحت کو درخواست دی ہے۔

وکیل مدعی نے بتایا کہ نادرا ریکارڈ میں دعا کی عمر 14 سال سے کم ہے،عمر کے تعین کی رپورٹ جھوٹی ہے، عدالت نے کہا مقدمے کی مزید تفتیش پر سرکاری وکیل کا کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا۔

تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ یہ امر اب بھی قابل تفتیش ہے کہ دعا کے گھر چھوڑتے وقت عمر کیا تھی، اپنی مرضی سے گھر چھوڑنے کے لئے مناسب عمر ہونا ضروری ہے، حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے مدعی مقدمہ کی مزید تحقیقات کی استدعا منظور کی جاتی ہے۔

عدالت نے محکمہ صحت کو مدعی کی درخواست 7 روز میں نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا اگر میڈیکل بورڈ بنایاجائےتوعدالت کوبھی فیصلے سے آگاہ کیا جائے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو مزید تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ضمنی چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button