تازہ ترینتحریکخبریں

جاسوسی کا کام اس وقت سے ہورہا ہے جب سے عمران خان وزیراعظم تھے

 تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے انکشاف کیا ہے کہ جاسوسی کا کام اس وقت سے ہورہا ہے جب سے عمران خان وزیراعظم تھے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کی جاسوسی کے حوالے سے کہا کہ بنی گالہ کے ملازم کو خریداگیا، تمام چینلز تھے سب نےانٹرویو لیا، کہا گیا کہ اس ملازم کا دماغی توازن درست نہیں، جس نے کہا اس کا دماغی توازن درست نہیں وہ یاد رکھے حکومت ہماری بھی آنی ہے ۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ اس 23سال کے لڑکے کو خریدا کیا گیا جب عمران خان وزیراعظم تھے، جب بیرونی سازش چل رہی تھی اس کے بعد اس کو خریدا گیا تھا۔

تحریک انصاف کے رہنما نے انکشاف کیا کہ جاسوسی کا کام اس وقت سے ہورہا ہے جب سے عمران خان وزیراعظم تھے، ہمارے پاس ثبوت ہے کہ پہلی بار اس کو کس تاریخ کو خریدا گیا، پولیس سمیت کوئی بھی ادارہ ہو ، ہم اس پر متعلقہ ایشو سے زیادہ تنقید نہیں کرتے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ وہ ڈیوائس 48 گھنٹے کی ریکارڈنگ کرسکتی ہے، جب بیرونی سازش کا بٹن آن ہوچکا تھا اس کے بعد اسے خریدا گیا، کون جاسوسی کرا رہا تھا اس کا جواب صحافیوں پر چھوڑتا ہوں۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ عوام کو بتانے کا مقصد تھا کہ اس لڑکے کو مار نہ دیا جائے، عمران خان نے اس لڑکے کومعاف کردیاہے، جب ہم نے معاف کردیا تو اس کے گھر والوں کو زدکوب کیا جا رہا ہے، آپ میں ہمت ہے تو جس نے یہ کام کیا اس کی تحقیقات کریں۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پولیس نے کہا ہمارے پاس تفصیل نہیں کہ بنی گالہ میں کون ملازمین ہیں، پولیس میں ہمارے بھائی ہیں ان سے کہوں گا کہ ایک جرم ہوا ہے، ہم ملک میں نئی روش ڈالنا چاہیں تو ہمارے پاس بھی ثبوت ہیں، کس کس دفترمیں گئے ہمارے پاس بھی تفصیل ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ آئی جی اسلام آباد سے دوبارہ کہوں گا ایسانہ کریں جوآپ کررہےہیں یہ درست نہیں، ہم چھپے پیغام نہیں بھیجتے کیمرے پر پیغام دے رہا ہوں ہم بھی آپ کے مخالف نہیں، ایک چینل کو اس میں ملوث کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button