تازہ ترینخبریںپاکستان

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

اس آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button