تازہ ترینخبریںپاکستان

چنیوٹ کے تین نابینا بچے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملنے کے خواہش مند

چنیوٹ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) چنیوٹ کے تین نابینا بچے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے ملنے کے خواہش مند غربت کے باعث گھر میں فاقہ کشی کی زندگی بسر کر رہے ہیں

تفصیلات کے مطابق جنجوعہ کالونی سیال ٹاؤن چنیوٹی روڈ کے رہائشی تین نابینا بچے اٹھارہ سالہ محمد افضال، پندرہ سالہ ام ایمن اور چودہ سالہ محمد احمد نے اپنے باپ غلام یاسین کے ہمراہ میڈیا کے ذریعے وزیرا علیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے ملنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ماہ سے کوشش کر رہے ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملا جائے اور ہم اپنا درد ان کو بتائیں

اٹھارہ سالہ نابینا محمد افضال اور اس کی پندرہ سالہ بہن ام ایمن نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک سال قبل ہمارے باپ غلام یاسین ٹریفک حادثے میں بری طرح زخمی ہو گئے تھے ہمارا باپ محنت مزدوری کا کام کرتا تھا حادثے کے دوران ان کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں اوردماغ پر بھی شدید چوٹیں آئیں جس کے باعث ہمارا باپ کام کاج نہ کر سکا آج حالات انتہائی خراب ہیں گھر میں کمانے والا کوئی نہیں والدہ گھروں میں کام کا ج کر کے گھر کا نظام چلا رہی ہیں

چنیوٹ کے مخیر حضرات سے رابطہ بھی کیا مگر افسوس کسی نے ہماری فریاد نہ سنی ہماری خواہش ہے کہ ہم وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کر کے ان کو اپنا درد بتائیں جبکہ بچوں کے والد غلام یاسین نے بھی میڈیا کے نمائندگان کو بتایا کہ ہم آپ کے مشکور ہیں کہ آپ ہماری آواز اعلیٰ حکام تک پہنچانے کیلئے ہمارے گھر پر آئے ہیں میں چھ ماہ سے شہر کے مخیر حضرات سے مل چکا ہوں کہ مجھے کوئی روزگار دے دیں جس سے میں اپنے گھر والوں کا بوجھ اٹھا سکوں مگر مجھے ہر طرف سے مایوسی ہوئی ہے

میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہمیں ملاقات کا ٹائم دیں۔ رابطے کیلئے میرا فون نمبر0342-1008069 یہ ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے کل سات بچے ہیں جن میں یہ تین نابینا ہیں ان کا علاج معالجہ پہلے کرواتا رہا ہوں لیکن اب حالات یہ ہیں کہ گھر میں فاقہ کشی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button