تازہ ترینخبریںدنیا

کولمبیا کے صدر نے جنرل سلیمانی کے بارے میں ایسا کیا کہہ دیا کہ مچ گیا ہنگامہ؟

کولمبیا کے نئے صدر گوسٹاوو پیٹرو نے سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی تعریف میں ٹوئٹ کر دنیا میں ہنگامہ مچا دیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ جنرل سلیمانی عراق میں داعش اور اسلامی فاشسٹ بنیاد پرستی کی شکست کے معمار ہیں جو کردوں اور شامی عربوں کے ساتھ مل کر جمہوریت کے بڑے دشمن کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔

کولمبیا کے صدر نے ٹوئٹ کیا کہ امریکہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے انہیں قتل کر دیا، امریکہ مشرق وسطیٰ میں صرف بدترین اور بری چیزوں کو تقویت دیتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور اس کی استعماری سوچ اور تفکر کے خلاف پوری دنیا میں غم و غصہ پھیل رہا ہے، اس کا ایک نیا اور تازہ ثبوت کولمبیا ہے جو پچھلے پچاس برسوں سے ہمیشہ سے ایک امریکی کالونی کی طرح رہا ہے اور اور اب وہاں عوام کے ووٹوں سے ایک ایسا شخص اقتدار میں آیا ہے جو حقیقت پسندانہ نظریہ کا حامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button