تازہ ترینخبریںپاکستان سے

لاہور ہائیکورٹ کا باغ جناح میں گندگی پھیلانے والے شہریوں کو جرمانےکا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے باغ جناح میں گندگی پھیلانے والے شہریوں کو 200 روپے جرمانےکا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے خاتمے کے لیے درخواستوں پر سماعت ہوئی، وکیل جوڈیشل واٹرکمیشن کا کہنا تھا کہ برساتی پانی کو اسٹور کرنےکے لیے واٹرٹینک تعمیرکیے جا رہے ہیں۔

جسٹس شاہدکریم کا ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) سے مکالمے میں کہنا تھا کہ آپ کی ذمہ داری بڑی اہم نوعیت کی ہے، اگر آپ ہماری ہدایات پر نہیں چل سکتے تو عہدہ  چھوڑ دیں۔

جسٹس شاہدکریم کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کےلوگ سنجیدگی سے عدالت کی معاونت کر رہے ہیں، پی ایچ اےکا رول اہم ہے، آئندہ  ہر سماعت پر آپ کا نمائندہ کورٹ میں موجود ہونا چاہیے۔

ڈی جی پی ایچ اے نےکہا کہ مجھے تعینات ہوئے 15 روز ہوئے ہیں، عدالتی احکامات پر من وعن عمل ہوگا۔

دوران سماعت عدالت نے باغ جناح میں گندگی پھیلانے والے شہریوں کو 200 روپے جرمانےکاحکم بھی دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button