تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

رہائش کیلئے دنیا کے بہترین شہر وں کی فہرست جاری

اگر آپ کسی نئے شہر میں رہائش کی منصوبہ بندی کررہے ہیں تو کینیڈا یا مغربی یورپ منتقل ہونے پر غور کریں۔

اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) نے 2022 کے لیے دنیا بھر میں رہائش کے لیے بہترین شہروں کی فہرست جاری کی ہے۔

اس فہرست میں دنیا بھر کے 173 شہروں کو شامل کرکے ان کی درجہ بندی طبی سہولیات، جرائم کی شرح، سیاسی استحکام، سرسبز جگہوں تک رسائی اور دیگر عناصر کو مدنظر رکھ کر کی گئی۔

اس فہرست میں پاکستان کا ایک ہی شہر شامل ہے اور وہ کراچی ہے، جو 173 میں سے 168 ویں نمبر پر موجود ہے۔

رہائش کے لیے بہترین شہروں میں یورپ کا غلبہ ہے اور ٹاپ 11 میں سے 6 یورپی شہر ہیں۔

رہائش کے لیے دنیا کا بہترین شہر آسٹریا کا دارالحکومت ویانا رہا اور حیران کن طور پر گزشتہ سال سرفہرست رہنے والا نیوزی لینڈ کا شہر آک لینڈ 34 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

ویانا کے بعد ڈنمارک کا شہر کوپن ہیگن دوسرے، سوئٹزر لینڈ کا شہر زیورخ کینیڈین شہر کیلگری کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے جبکہ کینیڈا کا ہی ایک اور شہر وینکوور 5 ویں نمبر پر رہا۔

سوئس شہر جنیوا چھٹے، جرمنی کا شہر فرینکفرٹ 7 ویں، کینیڈا کا شہر ٹورنٹو 8 ویں، نیدرلینڈز کا شہر ایمسٹرڈیم 9 ویں جبکہ جاپانی شہر اوساکا اور آسٹریلیا کا شہر میلبورن مشترکہ طور پر 10 ویں نمبر پر رہے۔

اس کے مقابلے میں دنیا میں رہائش کے لیے سب سے غیر موزوں شہروں میں تہران، دوالا، ہرارے، ڈھاکا، پورٹ مورسبی، کراچی، الجزائر، تریپولی، لاگوس اور دمشق شامل ہیں۔

اس سال کی فہرست میں یوکرین کے دارالحکومت کیف کو شامل نہیں کیا گیا جس کی وجہ روس کا حملہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button