تازہ ترینخبریںپاکستان

گزشتہ حکومت کے فیصلوں کا بوجھ ہم پر پڑ رہا ہے: عائشہ غوث پاشا

وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریونیو ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت نے کچھ ایسے فیصلے کیے جن کا بوجھ ہم پر پڑ رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کسی حکومت کا نہیں ملک کا تھا، ہمیں اس کو ماننا تھا، آئی ایم ایف کے ساتھ بات آگے بڑھ چکی ہے۔

ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ ایسی کوئی چیز نہیں مان رہے جو گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے میں نہیں مانی ہو۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ہم سے وہی کچھ کہہ رہا ہے جن باتوں پر گزشتہ حکومت آئی ایم ایف سے متفق ہوئی تھی۔

وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریونیو نے کہا کہ ہماری امپورٹ زیادہ ہو رہی ہے، اس لیے بھی روپے کی قدر پر دباؤ پڑ رہا ہے، تاہم آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد روپے کی قدر پر دباؤ کم ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ 2 اعشاریہ 3 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں، جلد مارکیٹ کا تاثر بھی بہتر ہو جائے گا، اچھی سمت میں جائیں گے۔

عائشہ غوث پاشا کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام کو دیکھنا چاہیے کہ گزشتہ حکومت 3 سال میں کیا فیصلے کر کے گئی ہے، جس کے خلاف کرپشن کے ثبوت ہوں اس پر ضرور پیش رفت کرنی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button