تازہ ترینتحریکخبریں

’احساس پروگرام‘ کی عالمی سطح پر پذیرائی

امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں ’احساس پروگرام‘ کو دنیا کا بہترین انسداد غربت اقدام قرار دیا گیا ہے۔

اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں کہا گیا کہ احساس پروگرام انتہائی کمزور شہریوں کی بہتری کے لیے عالمی سطح پر انسداد غربت کی کوشش ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر امریکی یونیورسٹی کی تحقیق کا لنک شیئر کیا۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’دیوالیہ پن کے کنارے کھڑی معیشت کو بچاتے ہوئے آئی ایم ایف پروگرام، کورونا جیسی عالمگیر وبا اور اشیاء کی (عالمی سطح پر) قیمتوں میں اضافے کے غیرمعمولی دور کے باوجود میری حکومت ہماری تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک فلاحی ریاست کی بنیاد رکھنے میں کامیاب رہی‘۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی زیرِ قیادت پاکستانی حکومت نے 2018 میں احساس پروگرام کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد ملک سے غربت کو ختم کرنا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button