تازہ ترینخبریںپاکستان

فاروق ستار کی والدہ انتقال کر گئیں

سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم) پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ انتقال کرگئیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے والدہ کے انتقال کی خبر ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

ٹوئٹ کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ کی نمازِ جنازہ آج شام بعد نمازِ عصر 5 بجکر 30 منٹ پر پی آئی بی کالونی کے ایم سی گراؤنڈ/ پارک میں ادا کی جائے گی۔

فاروق ستار کی والدہ کی تدفین یاسین آباد قبرستان میں ہوگی۔

واضح رہے کہ فاروق ستار کی والدہ کچھ عرصے سے شدید بیمار تھیں اور اُنہوں نے اپنی والدہ کی دعائے صحت کی اپیل بھی کی تھی۔

علاوہ ازیں ایم کیو ایم پاکستان کی اعلیٰ قیادت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عامر خان اور رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مقامی اسپتال میں ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ کی عیادت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button