تازہ ترینخبریںپاکستان

کراچی میں بارش شروع، سب سے زیادہ ناظم آباد میں 38 ملی میٹر ریکارڈ

کراچی میں مون بارش کا پہلا اسپیل بدھ کی شام کو شروع ہوا، محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیے

ان اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں 38 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ جناح ٹرمینل 22، اولڈ ایئر پورٹ 15، فیصل بیس میں 8 ملی میٹر، قائد آباد 6، جامعتہ الرشید 4.3، یونیورسٹی روڈ 5.8، سعدی ٹاؤن 2.7 اور سرجانی ٹاؤن میں 1.7 میٹر ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک سب سے کم بارش مسرور بیس اور اورنگی ٹاؤن میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ایک گھنٹہ تک ہونے والی بارش تیز تا درمیانہ درجہِ کی تھی۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں بارش سے قبل آندھی کے دوران چلنے والی ہوا 84 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button