تازہ ترینخبریںپاکستان

کراچی بارش: مختلف واقعات میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی میں بارش کے دوران دیواریں گرنے اور دیگر واقعات میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچے سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعات ملیر ، میمن گوٹھ، محمودآباد، چینیسر گوٹھ، ملت ٹاؤن اور گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں پیش آئے۔

ملیر میمن گوٹھ میں ایک پولٹری فارم کی دیوار گر گئی جس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم دیگر 4 مقامات پر دیواریں گرنے سے تین بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہوا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button