تازہ ترینخبریںپاکستان

‘ کالعدم ٹی ٹی پی سے بات چیت جاری، حتمی فیصلہ پارلیمنٹ کی منظوری سے ہوگا

قومی سلامتی سے متعلق اجلاس میں کہا گیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کیساتھ آئین کےدائرے میں بات چیت کی جارہی ہے تاہم حتمی فیصلہ پارلیمان کرے گی۔

اسلام آباد میں سیاسی اور عسکری قیادت کا قومی سلامتی پر اہم اجلاس ہوا جس میں قومی سلامتی کے اداروں کی جانب سے اجلاس کے شرکا کو ملکی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور کو ملک کی داخلی اورخارجہ سطح پر لاحق خطرات واقدامات کے ساتھ کالعدم ٹی ٹی پی سے بات چیت اور اس حوالے سے تمام پس منظر سے آگاہ اور تمام ادوار پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغان حکومت کی سہولت کاری سے کالعدم ٹی ٹی پی کیساتھ آئین کے دائرے میں بات چیت کی جارہی ہے، حکومتی قیادت میں سول اور فوجی نمائندوں پر مشتمل کمیٹی مذاکرات کررہی ہے تاہم اس حوالے سے آئین کی روشنی میں حتمی فیصلہ جو بھی ہوگا اسے پارلیمنٹ سے منظور کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس کو پاک افغان سرحد پر انتظامی امور سے متعلق آگاہ کیا گیا اور افغانستان میں امن استحکام کے لیے پاکستان کے کردار سے آگاہ کرنے کے ساتھ اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کیلئے تعمیری کردار جاری رکھے گا اور افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا جائیگا،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button