تازہ ترینخبریںپاکستان

قبائلی عمائدین کا کمشنر ڈیرہ ڈویژن سے وانا میں تعارفی جرگہ

وانا(رپورٹ آدم خان وزیر سے)جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں کمشنر ڈیرہ ڈویژن عامر آفاق کا قبائلی عمائدین سے تعارفی جرگہ۔
اس موقع پر ڈی سی جنوبی وزیرستان امجد معراج، اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان اور ایڈیشنل اے سی وانا ڈاکٹر صادق علی بھی ہمراہ تھے۔

تعا رفی جرگہ اے سی وانا جرگہ ہال میں ہوا، جس میں وانا سب ڈویژن سے تعلق رکھنے والے وزیر ، دوتانی اور سلیمان خیل قبائل کے عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر قبائل کے چیف ملک بسم اللہ خان نے کمشنر ڈیرہ ڈویژن عامر آفاق کو وانا آمد پر خوش آمدید کہا، اور ان کو قبائلی روایتی دستار (پگڑی ) پہنائی، ملک علاؤالدین اور ملک جمیل نے احمد زائی وزیر ،دوتانی اور سلیمان خیل قبائل کے مسائل اور ان کی تاریخ پر روشنی ڈالی،

اس موقع پر قبائلی عمائدین نے سمال ڈیمز تعمیر کرنے، تعلیم ادارکو فعال کرنے، ہسپتالوں کو فعال کرنے اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے علاوہ قبائلی عمائدین کی مراعات کو بحال کرنے کے مطالبات پیش کردئیے،

اور ساتھ ہی عمائدین نے پولیس کی نئے نظام اور قبائلی اضلاع کو صوبے میں ضم کرنے کی سخت مخالفت کی۔

اس موقع پر کمشنر ڈیرہ ڈویژن نے قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا، کہ میں وانا پہلی بار آیا ہوں، آپ لوگوں کے ساتھ ملاقات کا یہ سلسلہ جاری رہے گا، انہوں کہا کہ میں آپ عمائدین کے ساتھ تعارف کے علاوہ یہاں کے مسائل جاننے کے لئے اور ان کے حل کرنے کی بھر پور کوشش کرونگا۔

انہوں نے قبائلی عمائدین کو بتایا، کہ میرے آفس کے دروازے سب کیلئے کھولے ہیں،

انہوں نے مزید کہا، کہ میری کوشش ہوگی، کہ یہاں کے مسائل مقامی سطح پر حل ہو، ہم اپنی تمام وسائل آپ کے مسائل کے حل کیلئے بروئے کار لائیں گے، اپ کے مسائل سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کرکے انکے حل نکالیں گے،

کمشنر ڈیرہ ڈویژن نے کہا،کہ ہم مل بیٹھ کر مسائل کو بہتر طریقے سے حل کرسکتے ہیں۔ اور باہمی مشاورت سے تمام مسائل کا حل نکالیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button