تازہ ترینخبریںسپورٹس

سرینا ولیمز کی ایک سال بعد ٹینس کورٹ میں واپسی

معروف امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز ایک سال بعد ٹینس کورٹ میں واپس آ گئی ہیں۔

سرینا ولیمز نے ایسٹبورن ٹینس چیمپئن شپ کے ڈبلز ایونٹ کا پہلا میچ جیت کر فاتحانہ آغاز کردیا۔

ایسٹبورن ٹینس چیمپئن شپ کے ڈبلز ایونٹ کے میچ میں امریکی ٹینس اسٹار اور 23 بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن سرینا ولیمز اور اونس جیبور کی جوڑی نے بوزکووا اور ٹورمو کی جوڑی کو دو چھ، چھ تین اور تیرہ گیارہ سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

اگلے ہفتے سے شروع ہونے والے ومبلڈن کے سنگلز ایونٹ میں سرینا واپسی کے لیے پرامید ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button