تازہ ترینخبریںپاکستان

روشن ڈیجیٹیل اکاؤنٹ کے ذریعے ایک دن میں ریکارڈ ترسیلات موصول

گزشتہ روز روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (آر ڈی اے) کے ذریعے ایک روز کے دوران سب سے زیادہ 5 کروڑ 70 ڈالر کی رقم موصول ہوئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری کردہ ایک ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ’آج روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے ایک اور تاریخ رقم کی ہے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے 5 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جمع کروائے گئے، جو روزانہ کی بنیاد کر جمع کروائے جانے والی سب سے زیادہ رقم ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ نمایاں اضافے کے بعد آر ڈی میں موجود رقم کی کل طور پر ساڑھے 4 ارب ڈالر پر جا پہنچی ہے، ہم بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے اعتماد اور ان کے عزم کے مشکور ہیں۔

ریکارڈ ترسیلات پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ میں مادر وطن پر اعتماد کرنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button