تازہ ترینحالات حاضرہخبریںروس یوکرائن جنگ

روس نے یورپی ممالک کیلئے نئی مشکل کھڑی کردی

روس نے یورپی ممالک کو گیس سپلائی میں کمی کردی ہے، جس کے باعث یورپ میں بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق روس نے یورپی ممالک کو گیس کی سپلائی کیلئے استعمال ہونے والی نورڈ اسٹریم پائپ لائن سے  سپلائی 60 فیصد کم کردی ہے، جس سے جرمنی، فرانس، آسٹریا اور جمہوریہ چیک متاثر ہوئے ہیں۔

روس کی جانب سے گیس کی سپلائی میں کمی سے یورپ میں توانائی کے ذرائع کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے جس سے پہلے سے دباؤ کا شکار یورپی معیشت پر مزید بوجھ بڑھے گا۔

روسی سرکاری گیس کمپنی گیز پروم کا کہنا ہے کہ نورڈ اسٹریم پائپ لائن کی مرمت کی جارہی ہے جس کی وجہ سے یورپ کو  سپلائی میں کمی کی گئی ہے، تاہم یورپی یونین کے حکام اس دعوی کو رد کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ روس یورپ کو یوکرین کے اتحادی ہونے کی وجہ سے سزا دے رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یورپ میں روسی گیس کے بڑے خریدار جرمنی اور اٹلی کو بالترتیب 60 اور 50 فیصد گیس سپلائی میں کمی کردی ہے۔

جرمنی کے وزیر معیشت رابرٹ ہے بیک نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ بہت سنجیدہ اور پرتناؤ صورتحال ہے، درحقیقت یہ مغربی اتحادیوں اور روس کے درمیان طاقت کی آزمائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس کی جانب سے سپلائی میں کٹوتی کے بعد ممکنہ قلت کے خدشات کے سبب بجلی کی پیداوار کے لیے قدرتی گیس کے استعمال کو محدود کردیا گیا ہے۔

جرمن گیس کمپنی BNetzA کے سربراہ کلوس مولر نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ روس کی جانب سے سپلائی میں کمی کے باعث ہم سب کو بہت سنجیدہ صورتحال کا سامنا ہے، جب تک ممکن ہوگا ہم اس سے بچنے کی کوشش کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button