تازہ ترینتحریکخبریں

قوانین میں ترامیم سے جرائم پیشہ مافیا کو این آر او ٹو دیا جائے گا: عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ قوانین میں ترامیم سے جرائم پیشہ مافیا کو این آر او ٹو دیا جائے گا۔

ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا حکومت میں آنے کا واحد مقصد خود کو این آر او دلانا ہے، نئے نیب قوانین کے تحت اب زیر تفتیش 1100 ارب روپے نیب دائرہ اختیار سے باہر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ قوانین میں ترامیم سے جرائم پیشہ مافیا کو این آر او ٹو دیا جائے گا، تاریخ ان تمام لوگوں کو نہ بھولے گی اور نہ ہی معاف کرے گی، تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی جو سازش کا حصہ اور کامیاب کرنے میں آگے تھے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک طرف ملک نہیں سنبھل رہا اور دوسری طرف چوری معاف کرانے کی کوششیں گوارا کی جارہی ہیں، مجرموں کے ٹولے کی اس شرمناک کوشش کی ہرسطح پرمزاحمت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button