تازہ ترینخبریںسیاسیات

پی ٹی آئی کے ایم پی اے خاتون سے دست درازی کے الزام گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے قانون ساز کو خاتون سے دست درازی کے الزام میں کلفٹن میں واقع ان کے فلیٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت نے سندھ اسمبلی کے رکن کی گرفتاری پر تنقید کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمے کو ’مشکوک‘ قرار دیا ہے۔

ایس ایس پی جنوبی اسد رضا نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے قانون ساز خرم شیر زمان اور حلیم عادل شیخ ان کے ساتھی کے اغوا کا مقدمہ درج کروانے بوٹ بیسن تھانے پہنچے تھے۔

تاہم انہیں بتایا گیا کہ ان کے رکن صوبائی اسمبلی کو دست درازی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، واقعہ کیماڑی پر پیش آیا تھا۔

شکایت کنندہ خاتون نے کہا کہ وہ لیاقت آباد میں کرایے کے مکان میں رہتی ہیں اور پی ٹی آئی کے قانون ساز کو جانتی ہیں انہوں نے قانون ساز سے ملازمت کا کہنا تھا ۔

انہوں نے بتایا کہ رکن صوبائی اسمبلی نے انہیں ہفتے کو اپنے دفتر بلایا تھا جہاں سے وہ انہیں اپنی کار میں بیٹھا کر وئیر ہاؤس لے کر جارہے تھے، لیکن انہوں نے روڈ پر اندھیرے میں گاڑی روک دی اور خاتون کو ہراسا کرنے کی کوشش کی۔

خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے چیخ پکار شروع کردی اور کار سے اتر گئی جبکہ رکن صوبائی اسمبلی فرار ہوگئے۔

سائٹ بی پولیس کی جانب سے خاتون کی شکایت پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 354 ( خاتون پر حملہ اور دست درازی کی کوشش) کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ عوامی احتجاج کو روکنے کے لیے پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔

سابق گورنر سندھ عمران اسمعیل کا کہنا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی کو ’ جعلی اور مشکوک‘ مقدمے کی بنا پر گرفتار کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button