تازہ ترینجرم کہانیخبریں

برطانیہ کو 27 سال سے مطلوب قتل کا مفرور ملزم راولپنڈی سے گرفتار

اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل اسلام آباد زون  نے کارروائی کرتے ہوئے 1995 سے نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کو مطلوب قتل کا مفرور ملزم راولپنڈی سے گرفتار کرلیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ مفرور ملزم بشارت میرپور آزاد کشمیر کا رہائشی ہے،بشارت پر 1995 میں ویلز برطانیہ میں ایک ایشیائی شہری کے قتل کا الزام ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم قتل کرنے کے بعد برطانیہ سے فرار ہو کر پاکستان پہنچا تھا،اور یہاں آکر  اپنی شناخت ضمیر علی سے تبدیل کر لی تھی۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کا آپریشن برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے تعاون سے کیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ کارروائی پاکستان اور برطانیہ کی ایجنسیز کی بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کی مظہر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button