تازہ ترینجرم کہانیخبریں

لیڈی پولیس کانسٹیبل اور بھائی پر تیزاب پھینک دیا گیا

کراچی کے علاقے اسکیم 33، گلزارِ ہجری میں تیزاب گردی کے واقعے میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ان کا بھائی جھلس گئے جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق واقعہ گلزارِ ہجری کے علاقے میں سہراب گوٹھ کے قریب پیش آیا ہے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سہراب گوٹھ ناصر بخاری کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کے شعبۂ تفتیش میں تعینات لیڈی پولیس کانسٹیبل 22 سالہ گل زارا عرف سارہ عثمان کو ان کا بڑا بھائی رضوان عثمان ڈیوٹی پر چھوڑنے کے لیے موٹر سائیکل پر آ رہا تھا، جب وہ سہراب گوٹھ کے قریب پہنچے تو نامعلوم ملزمان نے ان پر تیزاب پھینک دیا۔

انہوں نے بتایا کہ تیزاب کے باعث لیڈی کانسٹیبل اور ان کے بھائی کے چہرے اور جسموں کے دیگر حصے متاثر ہوئے ہیں۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق دونوں زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں متاثرہ افراد واقعے کے بارے میں صحیح طور پر کچھ بتانے سے گھبرا رہے ہیں۔

ڈی ایس پی ناصر بخاری کے مطابق واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button