Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینخبریںپاکستان سے

لاہورمیں تیز بارش، دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق

لاہور میں تیز بارش کے باعث گرمی کا زرو ٹوٹ گیا، بینک اسٹاپ کے قریب پڑوسیوں کی دیوار گرنے سے گھر میں سوئے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، مال روڈ، کینال روڈ، غوث الاعظم روڈ، مزنگ،داتا دربار، راوی روڈ ،سنت نگر ،اسلام پورہ ،سگیاں ،اردو بازار کے اطراف بارش ہوئی جس کے نتیجے میں گرمی سے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

لاہور میں تیز ہوا کےساتھ موسلادھار بارش کے نتیجے میں بینک اسٹاپ کےقریب دیوار گرنے سے پانچ افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں باپ، تین بچے اور گھر میں آئی ایک خاتون بھی شامل ہیں، جن کی شناخت 52سالہ شبیراحمد،18سالہ شرجیل شبیر، 21 سالہ آمنہ،15سالہ نفیل اور51سالہ مسرت کے ناموں سے ہوئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام افراد چھت پر سوئے تھے، ہمسایوں کی دیوار گرنےسےحادثہ پیش آیا، حادثےمیں 16سالہ نوجوان بلال شبیر شخص زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ادھر بارش کے باعث لیسکو کے230فیڈرز ٹرپ کرگئے، لیسکو عملہ بجلی بحال کروانےمیں ناکام رہا جس کے باعث متعددعلاقوں سے بجلی غائب ہے۔

لیسکوعملے کا موقف ہے کہ فالٹ کہاں ہے؟ اس کےلیےکوشش کررہے ہیں۔

ادھر شیخوپورہ میں بھی آندھی کے ساتھ تیز بارش ہوئی جبکہ چونیاں اور ننکانہ صاحب میں بوندا باندی ہوئی، دوسری جانب شمال مشرقی بلوچستان میں آج شام سے پری مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Click to listen highlighted text!