آزادی فلسطین جنگتازہ ترینحالات حاضرہخبریں

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، 3 فلسطینی شہید

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 3 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

فلسطینی خبر ایجنسی کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں اسرائیلی فورسز نے آپریشن کے دوران ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی۔

فلسطینی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے گاڑی میں سوار تینوں فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔

مغربی کنارے میں ہی اسرائیلی فوج کی پرتشدد کارروائیوں میں 8 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button