تازہ ترینخبریںدنیا

ایف اے ٹی ایف، گرے لسٹ سے خارج ممالک کا اعلان آج ہوگا

ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے خارج ہونے والے ممالک کا باضابطہ اعلان آج کرے گا۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ختم ہوگیا۔ یورپی ملک مالٹا کے میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ملک کو گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان بھی ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکالے جانے کا منتظر ہے۔

وفاقی حکومت سے منسلک ایک ترجمان نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک کی اطلاعات ہیں کہ اس بار معاملہ پاکستان کے حق میں جائےگا۔

ترجمان وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ معاملات پاکستان کے حق میں جاتے دکھائی دیتے ہیں، اجلاس میں دیگر ممالک کی رضا مندی اور تسلی بھی معنی خیز ہوتی ہے۔

وفاقی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکلتا ہے تو بھی معاملات طے ہونے میں7 سے8 ماہ لگ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرے لسٹ سے نکلنے پر فیٹف ٹیم جائزے کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو دو مرحلوں میں 34 نکات پر عمل درآمد کے لیے کہا تھا، پاکستان نے اس بار تمام 34 شرائط پر عمل درآمد کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button