انتخاباتتازہ ترینخبریں

این اے 240 ضمنی انتخاب: ایم کیو ایم نے میدان مار لیا

کراچی کے علاقے کورنگی کے حلقے این اے 240 ضمنی انتخاب ایم کیو ایم نے جیت لیا۔

این اے 240 ضمنی الیکشن کے 308 پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج میں ایم کیو ایم کے محمد ابوبکر 10ہزار683 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔

غیرسرکاری نتائج کے مابق ٹی ایل پی کے شہزادہشہباز 10ہزار618 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔

مہاجرقومی موومنٹ کےسیدرفیع الدین8ہزار 383ووٹ لیکرتیسرےنمبرپررہے۔

این اے240ضمنی انتخاب میں ووٹرزٹرن آؤٹ8.38 فیصد رہا۔

اس سے قبل  پولنگ اسٹیشن 51 کے نتائج روک لیے گئے پولنگ اسٹیشن میں ووٹنگ کے دوران ہنگامہ آرائی ہوئی تھی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو ڈی آر او آفس بلالیا گیا ہے۔

اس سے قبل 300 پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق ٹی ایل پی کے شہزادہ شہباز 10 ہزار 296 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر تھے جبکہ ایم کیو ایم کے محمد ابوبکر 10 ہزار 261 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر تھے۔

قبل ازیں 252 پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق ٹی ایل پی کے شہزادہ شہباز 8874 ووٹ لے کرپہلے نمبر پر تھے جبکہ ایم کیوایم کے محمد ابوبکر 8699 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر تھے۔

مہاجرقومی موومنٹ کے محمد رفیع الدین 6668 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر تھے جبکہ پیپلز پارٹی کے ناصر رحیم کو 3975 ووٹ ملے۔

مصطفیٰ کمال کی جماعت پی ایس پی کے شبیرقائم خانی نے 3767 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button