تازہ ترینخبریںصحتصحت و سائنس

کیا ذہنی تناؤ کے بارے میں بیوی سے بات کرنا اچھا ہے؟

لوگ عموماََ اپنے ذہنی تناؤ کو دوسروں سے چھپاتےہیں لیکن اگر وہ اپنے ذہنی تناؤ کے بارے میں بات کریں اور دوسروں کو بتائیں تو بہتر نتائج مل سکتے ہیں۔

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر آپ اُنہیں اپنے ذہنی تناؤ اور انزائٹی کے بارے میں بتادیں تو لوگ آپ کے ساتھ بہتر سلوک کرتے ہیں ۔

مطالعے کے مطابق، کسی شخص میں ذہنی تناؤ اور انزائٹی کی ظاہری علامات  انہیں زیادہ دلکش بنا دیتی ہیں جس کی وجہ سے لوگ  ان کے ساتھ گرمجوشی سے پیش آتے ہیں۔

تحقیق میں اس بات کے لیے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ اپنی پریشانیوں کو چھپانے کی بہت زیادہ کوشش نہ کریں۔

اس حوالے سے برطانیہ کی ناٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی کے ریسرچ فیلو جیمی وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ذہنی تناؤ کو چھپانے کے لیے ہمیں اپنے چہرے کو زبردستی پرسکون دکھانے کی کوشش کرنے کی ضرورت نہیں ہے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’تناؤ کی علامات ظاہر ہوں گی تو لوگ ہمارے جذبات کو اچھی طرح سمجھ سکیں گے‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button