تازہ ترینخبریںپاکستان

این اے 240 ضمنی انتخاب: دو سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم

کراچی کے علاقے لانڈھی میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 240 میں ضمنی انتخاب کے دوران 2 سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم ہوگیا۔

سیاسی جماعتوں میں تصادم انصاری محلہ یو سی 2 لانڈھی میں ہوا، تاہم سیکیورٹی اداروں نے صورت حال کو کنٹرول کرلیا۔

تصادم کے دوران لاتوں، گھونسوں اور ڈنڈوں کے استعمال سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔

سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا۔

دوسری جانب پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے رہنما انیس قائم خانی کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔  تاہم فائرنگ کے وقت پی ایس پی رہنما گاڑی میں موجود نہیں تھے۔

انیس قائم خانی کی گاڑی کے ساتھ چلنے والی پولیس موبائل پر بھی گولی لگی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button