تازہ ترینخبریںپاکستان

ایوان اقبال میں بلایا گیا اجلاس غیر قانونی، گورنر کون ہوتا ہے کہ اجلاس بلائے

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے ایوان اقبال میں بلائے گئے اجلاس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر کون ہوتا ہے کہ اجلاس بلائے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایوان اقبال میں اجلاس غیرجمہوری طریقہ ہے، گورنر پنجاب نے ہاؤس کا تقدس پامال کیا ہے، وہ کون ہوتا ہے اجلاس کو بلانے والا، جب اسپیکر موجود ہے تو ڈپٹی اسپیکر کس حیثیت سے اجلاس کی صدارت کررہا ہے، ان کا غیر قانونی کام ختم کردیا ہے آئندہ یہ ایسی جرات نہیں کرینگے

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ نواز شریف کہتا ہے ووٹ کوعزت دو کیا پنجاب اسمبلی کوعزت دی گئی ہے؟ گورنر کے ذریعے پنجاب اسمبلی کے اختیارات کو کم کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن ہم نے قرار داد کے ذریعے گورنر کے آرڈیننس کو ختم کردیا ہے اب اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا ہ شریف خاندان میں آج تک اصلاح کا پہلو ہی نہیں، غلط راستے اپنانا اس خاندان کا وتیرہ رہا ہے، ساراپاکستان بھی جیل میں ڈال دیں تو ن لیگ کے جھوٹ کا کوئی حل نہیں، اداروں کوکمزورکرنادراصل خودکوکمزورکرنےکی بات ہے، اسٹاف ہے نہ سیکریٹری ہے آرڈیننس لاکر گند ڈالا گیا ہے، اسمبلی کی خودمختاری کیلئے ہر فورم پر جائیں گے۔

اس سے قبل پرویز الہٰی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر خزانہ کیلئے سیٹ رکھی تھی وہ اسمبلی آکر بجٹ تقریر کرسکتے تھے، غیر آئینی اجلاس کےخلاف ہر فورم پر جائیں گے، ایوان اقبال کے بجائے اجلاس رائیونڈ میں کرلیتے۔

واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں جاری ڈیڈ لاک کے باعث گورنر پنجاب کی جانب سے ایوان اقبال میں بلائے گئے اجلاس میں صوبے کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کردیا گیا ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button