تازہ ترینخبریںپاکستان

بجلی کا بحران برقرار ، ‘صارفین کو لوڈشیدنگ میں کمی کے لیے چند روز انتظار کرنا ہو گا’

 بجلی کا شارٹ فال 6000 میگاواٹ کی سطح پربرقرار ہے ، تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی کمی کے باعث ہائیڈل کی پیداوار بھی کم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا بحران برقرار ہے اور بجلی کاشارٹ فال 6ہزارمیگاواٹ سے کم نہ ہوسکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداوار تقریباً  22ہزار اور طلب 28000 ہزارمیگاواٹ ہے ، جس کے باعث پنجاب ،سندھ ،بلوچستان اور کے پی میں طویل لوڈشیدنگ جاری ہے۔

پاور پلانٹس کو تیل اور گیس کی قلت کا سامنا ہے جبکہ ہائیڈل پاورکی بھی کم پیداوار ہوگئی ہے ، ذرائع نے کہا ہے کہ تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول پر ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ہائیڈل پیداوار جولائی میں بڑھنے کا امکان ہے ، صارفین کو لوڈشیدنگ میں کمی کے لیے چند روز انتظار کرنا ہو گا۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں کم لاسز والے فیڈرز پر چار گھنٹے کی شیڈول لوڈشیڈنگ جبکہ ہائی لاسز فیڈرز پر طویل دورانیےکی لوڈشیدنگ ہورہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button