تازہ ترینخبریںخواتین

کراچی: 17 سالہ رکشہ ڈرائیور علیشا ہمت و حوصلے کی مثال

کراچی کی 17 سالہ علیشا ہمت اور حوصلے کی مثال بن گئی، چھ ماہ قبل والد کا انتقال ہونے کے بعد جب گھر میں فاقوں کی نوبت آئی تو کسی اور کی مدد لینے کے بجائے والد کا رکشہ چلانا شروع کردیا۔

علیشا اپنی 6 بہنوں میں سب سے چھوٹی ہیں، ان کی چار بہنوں کی شادی ہوچکی ہے جبکہ وہ اپنی والدہ اور ایک بہن کے ہمراہ کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں کرائے کے گھر میں رہتی ہیں۔

اس کے والد جمیل ایبٹ آباد سے تعلق رکھتے تھے، جو رکشہ چلا کر گزارا چلاتے تھے، تاہم شوگر اور دیگر بیماریوں کے باعث چھ ماہ قبل اُس کا انتقال ہوگیا۔

موت سے قبل جمیل کو احساس ہوگیا تھا کہ بیٹا نہ ہونے کے باعث اس کے بعد پورا گھر مشکل میں آجائے گا، اس لیے چھوٹی بیٹی علیشا کو رکشا چلانا سکھادیا۔

علیشا کی والدہ خود بھی سمجھتی ہیں کہ جوان بچی کا رکشا چلانا آسان نہیں مگر اس کے سوا ان کے پاس کوئی چارہ بھی تو نہیں۔

علیشا نے حکومت سے اپیل کی کہ اُسے کوئی چھوٹا سا گھر دلایا جائے کیونکہ محدود آمدنی کے ساتھ کرائے کے گھر میں رہنا ممکن نہیں رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button