تازہ ترینخبریںصحتصحت اور غذا

کیا صبح کے ناشتہ میں انڈا کھانا لازمی ہے؟

صبح کا ناشتہ ہر عمر کے افراد کے لیے بہت ضروری ہے یعنی بچے ہوں یا بڑے، مرد ہوں یا خواتین، جوان ہوں یا بزرگ، سب ہی کو ناشتہ لازمی کرنا چاہیے۔

شاید ہی ایسا کوئی گھر ہو جہاں کوئی فرد بغیر ناشتہ کیے صبح گھر سے روانہ ہورہا ہو۔ ناشتہ کرنے کا دل نہ بھی چاہے تو گھر کی خواتین ایک گلاس دودھ ضرور دے دیتی ہیں کیونکہ انھیں معلوم ہے کہ صبح کا ناشتہ ہماری صحت و تندرستی کے لیے بہت ضروری ہے۔

ایک مشہور کہاوت ہے کہ ناشتہ کرو بادشاہ کی طرح، دوپہر کا کھانا کھاؤ شہزادے کی طرح اور رات کا کھانا ایسے کھاؤ جیسے فقراء کھاتے ہیں۔

یہ تو سبھی جانتے ہیں کہ ناشتہ دن کا سب سے اہم کھانا ہے لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کیا آپ کے ناشتے کا انتخاب کینسر کا باعث بن سکتا ہے؟ نئی تحقیق کے مطابق ایک دن میں بہت زیادہ انڈے کھانے سے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

انڈے کینسر کے خطرے میں کیسے کردار ادا کرتے ہیں؟

ایک تحقیق کے مطابق، ماہرین نے انڈوں کے استعمال اور غذائی کولیسٹرول اور دل کی بیماری یا کینسر جیسی مختلف وجوہات کی وجہ سے موت کے خطرے کے امکانات پر پچھلے مشترکہ مطالعات کا تجزیہ لیا۔

55 مطالعات کا منظم جائزہ لینے کے بعد ماہرین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ روزانہ ایک اضافی انڈا کھانے سے موت کا خطرہ 7 فیصد اور کینسر کا خطرہ خاص طور پر 13 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔

وہ لوگ جو ہفتے میں صرف دو بار انڈے کھاتے تھے، وہ جلد موت کے خطرے سے محفوظ تھے۔

ماہرین کی جانب سے یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ رنگین، پودوں پر مبنی غذائیں کھائیں اور روز مرہ کے معمولات میں کافی مقدار میں ورزش شامل کریں تاکہ طویل مدت میں بیماری کے خطرے سے بچا جا سکے۔

انڈوں کے صحت سے متعلق فوائد:

  • صحت مند مدافعتی نظام
  • وزن میں کمی
  • بہتر توانائی کی سطح
  • صحت مند جِلد اور بال
  • بہتر یادداشت
  • کولیسٹرول کی سطح کا بہتر انتظام

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button