تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

’سی آئی ڈی‘ انسپکٹر حقیقی زندگی میں لٹ گئے

مشہور بھارتی ڈرامہ سیریل  ’سی آئی ڈی‘ میں انسپکٹر سچن کا کردار ادا کرنے والے ہریشکیش پانڈے کو لوٹ لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریشکیش پانڈے کے ساتھ یہ واقعہ خاندان کے ہمراہ تفریحی دورے پر ممبئی کے علاقے کولابا سے تاردیو جاتے ہوئے بس میں پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں وہ اپنی قیمتی اشیا، رقم اور اہم دستاویز سے محروم ہوگئے۔

ہریشکیش پانڈے نے پولیس واقعہ کا مقدمہ درج کروادیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جب بس سے اتر کر اپنا بیگ چیک کیا تو اس میں سے نقد رقم، کریڈٹ و دیگر کارڈز سمیت اہم دستاویزات غائب تھیں۔

ہریشکیش نے کہا کہ وہ ڈرامہ سیریل سی آئی ڈی میں انسپکٹر کا کردار ادا کرتے ہوئے بہت سے کیسز کو حل کیا ہے لیکن اب میرے ساتھ ہی اس طرح کا واقعہ پیش آگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اس واقعہ کا خوب مذاق بھی اڑا رہے ہیں کہ ایک ‘سی آئی ڈی افسر’ کو کیسے لوٹ لیا گیا؟۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button