تازہ ترینخبریںکاروبار

ڈالر چھلانگ لگا کر 204 روپے پر پہنچ گیا

امریکی ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، انٹر بینک میں ڈالر 204 روپے پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز 13 جون 2022 سوموار کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

دن کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 65 پیسے مہنگا ہو کر 203 روپے پر پہنچ گیا۔ فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 204 سے 207 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔

کچھ ہی دیر بعد ڈالر یکایک 1 روپے 65 پیسے مہنگا ہو کر 204 روپے پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ابتدائی 2 روز ڈالر کی قیمت میں مسلسل 2 روپے اضافہ ہوا تھا۔

سوموار 06 جون 2022 کو ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 2 روپے 14 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 200 روپے 6 پیسے پر بند ہوا۔

07 جون 2022 کو ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر مزید 2 روپے 77 پیسے اضافہ ہوا اور انٹر بینک میں ڈالر 202 روپے 83 پیسے پر بند ہوا۔

اس کے بعد ڈالر بتدریج کم ہوا لیکن ہفتے کے آخری روز جمعہ 10 جون 2022 کو ڈالر 202 روپے 35 پیسے پر بند ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button