
تازہ ترینخبریںپاکستان سے
پنجاب کا بجٹ کون پیش کرے گا؟ فیصلہ ہوگیا
صوبہ پنجاب کا اگلے مالی سال کا بجٹ صوبائی وزیر اویس لغاری پیش کریں گے۔
اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب کا مالی سال 2022-23 کا بجٹ پیش کرنے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اویس لغاری کو حکم جاری کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار اویس لغاری کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے اور وہ بحیثیت وزیر خزانہ پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر کو بجٹ تقریر بھی پہنچادی گئی ہے۔
خیال رہے کہ پنجاب کا اگلے مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا۔