تازہ ترینجرم کہانیخبریں

بھتہ نہ دینے پر ملزمان نے 18 بسوں کو آگ لگادی

اسرائیل کے شہر سافد کے مرکزی بس اسٹیشن میں کھڑی 18 بسیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر بھتے کی ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے ملزمان نے بسوں کو آگ لگائی۔

فائر فائٹرز کو رات 3 بجے آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ملحقہ آبادی کے رہائشیوں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ دھماکوں کی آواز سے ہڑ بڑا کر اُٹھ بیٹھے اور سمجھے کہ یہ راکٹ حملہ ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے میں بھتہ وصول کرنے والے جرائم پیشہ افراد ملوث ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button