تازہ ترینخبریںپاکستان

منی لانڈرنگ کیس: وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کی عبوری ضمانت کی توثیق

 اسپیشل سینٹرل عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توثیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں اسپیشل جج سینٹرل اعجازحسن اعوان نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی توثیق کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف اوروزیراعلیٰ حمزہ کی عبوری ضمانتوں میں توثیق کردی، اسپیشل جج سینٹرل نے عبوری ضمانتوں کی توثیق کرتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 10،10لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے شریک ملزمان کو 2،2 لاکھ مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کو 7روز میں ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

اس سے قبل اسپیشل سینٹرل عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ حمزہ شہبازسمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button