تازہ ترینخبریںپاکستان

ایک اور طیارہ 900 فٹ بلندی پر حادثے کا شکار

 لاہور سے دبئی جانیوالی والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارہ 900فٹ بلندی پر تھا تاہم کپتان نے طیارے کو باحفاظت اتار لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے دبئی جانیوالی سرین ایئر کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، پرواز کے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔

ایئرپورٹ منیجر نے بتایا کہ کپتان نے لاہور ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کیلئے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا جس پرکنٹرول ٹاور نے طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دے دی۔

ایئرپورٹ پر احتیاطی تدابیر کے طور پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں طلب کرلی گئیں ، طیارہ 900فٹ بلندی پر تھا تاہم کپتان نے طیارے کو باحفاظت اتار لیا ۔

سرین ایئر کے سی ای او ایئر وائس مارشل ریٹائرڈصفدر ملک نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ طیارہ بوئنگ737سے پرندہ ٹکرانے کے باعث طیارے کو سینسر کو نقصان پہنچا، جس کی وجہ سے کپتان کے سسٹم نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

صفدر ملک کا کہنا تھا کہ کپتان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو مینوئل طریقے سے باحفاظت اتارا طیارے میں سو سے زائد مسافر سوار تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button