تازہ ترینجرم کہانیخبریں

منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ عدالت پہنچ گئے

وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے سلسلے میں لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل پہنچ گئے۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے عدالت پہنچے ہیں۔

عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو آج طلب کیا تھا۔

گزشتہ سماعتوں کے دوران عبوری ضمانت کی توثیق کے لیے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل دلائل مکمل کر چکے ہیں۔

عدالت میں آج کیس میں دیگر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button