تازہ ترینخبریںپاکستانکاروبار

تنخواہ دار کو ریلیف، زیادہ آمدن والوں پر ٹیکس لگایا گیا ہے، چیئرمین ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین عاصم احمد کا کہنا ہے کہ بجٹ میں تنخواہ دار کو ریلیف دیا ہے جبکہ زیادہ آمدن والوں پر ٹیکس لگایا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عاصم احمد نے کہا کہ مقامی ٹیکسز 52 فیصدہے، 48 فیصد ہمارے درآمدات کےٹیکسز ہیں، تنخواہ دار طبقے کو حکومت نے ریلیف فراہم کیا ہے، زیادہ آمدن والے افراد پر ٹیکس لگایا گیا ہے، نان فائلرز پر اضافی ٹیکس لگائے گئے ہیں، پورا فوکس ڈائریکٹ ٹیکسوں کی طرف ہے ۔

عاصم احمد نے کہا کہ اگلے سال کے لیے ٹیکس ہدف 7004 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، نئے بجٹ میں 355 ارب روپے کے ٹیکس اقدامات کیے گئے ہیں، 75 فیصد ٹیکس تجاویز انکم ٹیکس سمیت ڈائریکٹ ٹیکسز سے متعلق ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ، فارم ہاؤسز پر ٹیکس بڑھائے گئے ہیں، ایل ای ڈی لائٹس کو سستا کرنے کے اقدامات کیے ہیں، ادویات کے خام مال کو سستا کیا گیا ہے۔

عاصم احمد نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی لگائی ہے، بیجوں پر سیلز ٹیکس ختم کردیا گیا ہے، ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس ختم کردیا گیا ہے، پاور پلانٹس کی مشینری کی درآمد پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ مقامی سگریٹس پر ایکسائز ڈیوٹی کو بڑھایا گیا ہے، نئے بجٹ میں مقامی سگریٹس پر ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی سگریٹ 20 پیسے سے40 پیسے مہنگا ہو جائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button